دبئی میں پہلی اسرائیلی بچی کی پیدائش

دبئی میں پہلی اسرائیلی بچی کی پیدائش

دبئی: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے چند روز بعد ایک اسرائیلی بچی کی دبئی میں پیدائش ہوئی ہے۔

اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح

عرب اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والی پہلی اسرائیلی بچی کی پیدائش دبئی میں مقیم اسرائیلی قونصل جنرل کے گھر میں ہوئی ہے۔

اسرائیل کے قونصل جنرل کی جانب سے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر باقاعدہ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔

دبئی فلائی: پہلی کمرشل پرواز اسرائیل میں اتر گئی

اسرائیلی قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یہ پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہے جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بچی کی پیدائش متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تاریخی معاہدوں کی پہلی سالگرہ کے چند دن بعد ہوئی ہے۔

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

اگست 2020 میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیے امن معاہدہ طے پایا تھا۔


متعلقہ خبریں