افغانستان میں کتنی قومیں اور کتنی زبانیں ہیں؟



افغانستان کی تاریخ اتنی قدیم ہے کہ انسانی تہذیب کے اوّلین دور سے یہاں زندگی کے آثار پائے جاتے ہیں۔

ہندوکش کے اونچے پہاڑوں میں گھرے ملک افغانستان میں مختلف قومیں اور قبائل آباد ہیں۔ افغانستان کا دارالحکومت کابل ہے اور اس کے کل صوبوں کی تعداد 34 ہے۔

رقبے کے لحاظ سے افغانستان کا دنیا میں 41 واں نمبر ہے ۔ افغانستان کی آبادی تقریباً 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے ۔

مشرق اور جنوب میں اس کی سرحدیں پاکستان جبکہ مغرب میں ایران سے ملتی ہیں۔ شمال میں ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان ہیں تو شمال مشرق میں چین ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں جنگ ختم ہو گئی، سرکاری ٹی پر نشریات کا آغاز کر دیا، ترجمان طالبان

افغانستان میں زیادہ تر پشتو اور دری بولی جاتی ہیں ۔ جبکہ سب سے زیادہ پشتون بستے ہیں، جن کی آبادی 42 فیصد ہے، تاہم تاجک، ہزارہ، ازبک اور بلوچ کی بڑی تعداد بھی یہاں رہتے ہیں۔

افغانستان کی کرنسی افغانی کہلاتی ہے ۔

افغانستان چاروں طرف سے خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے جس کا کوئی ساحلِ سمندر نہیں۔ افغانستان کی جغرافیائی سرحد پانچ ہزار پانچ سو انتیس کلومیٹر طویل ہے ۔

افغانستان میں سونا، چاندی، کوئلہ، تانبا اور سلفر سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کے ساتھ تیل کے بھی وسیع ذخائر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں