کابل میں امریکی سفارت خانہ بند، سفارتی عملہ ائیر پورٹ منتقل


امریکا نے کابل میں اپنا سفارتخانہ ائیر پورٹ پر منتقل کر دیا۔

سفارتی عملے کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ائیر پورٹ منتقل کیا گیا۔ سفارتخانے سے جاتے ہوئے اہم دستاویزات کو آگ لگا دی گئی۔

کابل ائیرپورٹ کے اطراف میں فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ امریکی حکام نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی ہے، سفارتخانے نے کہا، امریکی شہری اس وقت سفارتخانے اور ائیرپورٹ نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وسیع تر مشاورت سے کریں گے، طالبان

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کابل سے نکلنے کے خواہش مند امریکی آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا جلد کابل ائیرپورٹ کا نظام سنبھال لے گا۔ مزید ایک ہزار امریکی فوجی جلد کابل پہنچ جائیں گے۔ کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجوں  کی تعداد 6ہزار ہوجائے گی۔

نیٹو کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی گئیں، کابل ایئرپورٹ سے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت ہوگی

سعودی عرب نے بھی کابل سے اپنا تمام سفارتی عملہ نکال لیا ہے۔  سعودی وزارت خارجہ کے مطابق تمام سعودی سفارتی عملہ اور شہری باحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے: افغانستان سے آنیوالے مسافروں کیلیے خصوصی اجازت نامہ

دوسری جانب افغان طالبان نے کابل میں غیرملکیوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان طالبان  کا کہنا ہے کہ سفارتخانوں، سفارتکاروں، غیرملکی شہریوں اور اداروں  کوکابل میں کوئی خطرہ نہیں، تمام غیرملکی مکمل اعتماد کے ساتھ کابل میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کابل اور دیگر شہروں میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں