سڑکوں کی حفاظت کے لیے ڈرونز تعینات


برطانوی حکومت نے سڑکوں کو محفوظ  اور بہتر بنانے کے لیے  ڈرونز کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

رپوٹ کے مطابق ڈرونز شاہراہوں پر اڑائے جائیں گے تاکہ سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ حکومت کی 15 ملین پونڈ اسکیم کے تحت سڑکوں کی سطحوں میں دراڑیں دور کرنے کے لیے تھری ڈی پرنٹرز استعمال کرنے کا بھی منصوبہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے کی سرویلنس کیلئے ڈرونز استعمال ہوں گے، فواد چودھری

برطانوی حکومت نے یہ منصوبہ دیہی علاقوں کی جانب سے کی گئی شکایات پر شروع کیا ہے جس میں ویڈیو نگرانی کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

ڈرون کی تجاویز ڈیجیٹل انٹیلی جنس بروکریج (ڈی آئی بی) نے پیش کی ہے، جو ملک کے  تعمیراتی مسلوں کو دیکھنے کے لیے برطانوی حکومت کی قائم کردہ ایجنسی ہے۔

رپوٹ کے مطابق انگلینڈ کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 10 بلین درکار ہیں جن میں  کچھ  دیہی سڑکیں ایسی بھی شامل ہیں جو 100 سالوں سے ٹھیک نہیں کی گئیں ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انگلینڈ  میں سڑکوں میں گڑھوں کی وجہ سے 2019 میں 671 افراد  زخمی جبکہ 10 اموات ہوئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں