پاک چین آئرن برادرز، دشمن قوتوں کو تعلقات کمزور نہیں کرنے دیں گے، عمران خان

وزیراعظم کا بورس جانسن سے رابطہ: پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو تعلقات کمزور نہیں کرنے دیں گے۔

اسلام آباد میں چینی سفیرنونگ رونگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک ،کورونا ویکسین  اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو چینی صدر کی جانب سے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک پیش رفت پر غور

وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم  نے چینی قیادت کے پیغامات کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور کورونا کے دوران ویکسین کی فراہمی پر چین کاشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کےلیے بہترین منصوبہ ہے۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے۔ پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں