ہیکر نے 42 ارب روپے سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی واپس کردی

ہیکر نے 42 ارب سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی واپس کردی

ہیکر نے کرپٹو کرنسی چرانے کے ٹھیک 24 گھٹنے بعد تقریباً آدھی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس کردی ہے۔

گزشتہ روز ہیکر نے بلاک چین پلیٹ فارم “پولی نیٹ ورک” کے سسٹم سے 600 ملین ڈالر (98 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کی ایتھیریم اور دیگر کرنسی کے ٹوکن چرائے تھے۔

جمعرات کے روز پولی نیٹ ورک نے کہا کہ کرپٹو کرنسی چوری میں ملوث ہیکر نے 260 ملین ڈالرز (جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 42 ارب 43 کروڑ سے زائد بنتی ہے) کے ڈیجیٹل ٹوکن واپس کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ 98 ارب روپے سے زائد مالیت کی کریپٹوکرنسی چوری

بلاک چین پلیٹ فارم پولی نیٹ ورک نے ٹویٹر پر تازہ بیان میں کہا ہے کہ ہیکر کو باقی ماندہ رقم کی واپسی اور اس کا “حل نکالنے کے لیے” رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا  ہے۔

ویب سائٹ نے کہا ہے کہ چوری کی گئی کرنسی ڈی سینٹرالائزڈ فنانس انڈسٹری میں اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

پولی نیٹ ورک نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ ہیکر نے تین کرپٹو کرنسیوں سے متعلق ڈیجیٹل ٹوکن واپس بھیجے ہیں جن میں 3.3 ملین ڈالرز ایتھیریم، 256 ملین ڈالرز بائننس سمارٹ چین (بی ایس سی) اور  1 ملین ڈالرز مالیت کے پولیگون شامل ہے۔

پولی نیٹ ورک نے کہا  ہیکر سے ایتھیریم ٹوکنز میں مجموعی طور پر 269 ملین ڈالر اور پولیگون ٹوکن میں 84 ملین ڈالر کی وصولی ابھی باقی ہے۔


متعلقہ خبریں