پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی

پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے 4 بڑے شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 اگست کے لاک ڈاؤن آرڈر میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی۔

ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر آج سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار کھل گیا اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل پڑی ہے۔ سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کا وقت رات 8 بجے تک مقرر کر دیا گیا ہے تاہم جمعہ اور اتوار کو دکانیں بند رہیں گی۔

ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔ صوبے میں مزارات اور سینما بھی بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں