نذیر چوہان نے ترین گروپ کیوں چھوڑا؟ راجہ ریاض کا انکشاف


ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے نذیرچوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنی مرضی سے گروپ میں آیا زبردستی نہیں لائے تھے‘۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھا کہ مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے۔ نذیرچوہان جذباتی آدمی ہیں۔نذیر چوہان گروپ میں بھی ہر وقت جذبات میں رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نذیر چوہان نے ترین گروپ چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مذہبی بیان بازی پر نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی تو گروپ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ہم سب جہانگیرترین قیادت میں متحد ہیں۔ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا اور مشکل میں انہوں نے فون کال تک نہیں کی۔ جہانگیرترین کی ہر پیشی پر گیا انہیں لیڈر مانا لیکن وہ اس قابل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر صرف عمران خان ہے، میں وزیراعظم عمران خان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔


متعلقہ خبریں