کورونا کیخلاف لڑنے والی باربی ڈولز سے ملیئے


ایسٹرازینیکاویکیسن بنانےوالی برطانوی پروفیسرڈیم سارہ گلبرٹ جیسی باربی گڑیا متعارف کروادی گئی ہے۔ ویکسین بنانے میں اہم کرداراداکرنےوالی اور وبا کیخلاف لڑنے والی مزید پانچ خواتین کی شکل کی گڑیاں بھی لانچ کی گئی ہیں۔ گڑیاں بنانےکا مقصد ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنااوران کےکام کو بچوں سے متعارف کروانا ہے۔

نیلے کپڑوں اور کالے جوتوں کے ساتھ عینک لگائے منفرد گڑیا پروفیسرسارہ گلبرٹ کی ہے۔  پروفیسرسارہ گلبرٹ کاکہناہےانہیں اپنی شکل کی گڑیا دیکھ کے ابتدا میں عجیب معلوم ہوا۔ لیکن ایسی گڑیا لڑکیوں کو سائنس کے شعبے میں کیریئر بنانے کی ترغیب دے گی۔ان کا کہناتھاکہ بچے اس طرح سے یہ سمجھ سکیں گے سائنس کس طرح سے انسانیت کی مدد میں اہم کردار ادا کررہی ہے

امریکی ہیلتھ کیئر ورکرز ایمی اوسلیوان اورڈاکٹرآرڈری کروز کی گڑیاں بھی بنائی گئیں ہیں۔ کورونا کیخلاف مہم چلانے والی کینیڈین ڈاکٹرچیکاسٹیسی اوریووا کو بھی خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔ برازیل کی بائیومیڈیکل ریسرچرڈاکٹر جیکولین گوز ڈی جیسس اورآسٹریلیوی  ڈاکٹر کربی وائٹ کی شخصیات کی عکاس گڑیاں بھی بنائی گئیں ہیں۔

کمپنی کاکہناہےکہ عالمی وبا کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے تمام فرنٹ لائن ورکرزنے زبردست قربانیاں دیں ہیں، باربی ان شخصیات کی کہانیوں کو سب کے سامنےلارہی ہیں۔ ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے  کے لیے باربی کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہاہے جو قابل فخر ہے

باربی گڑیا کی ذریعے دہائیوں پر مشتمل دو سو سے زائد منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جاچکاہے۔  اس پہلے کمپنی نے خلا باز اور اولمپکس کھلاڑیوں کے کردار پر بھی گڑیاں لانچ کی ہیں

 


متعلقہ خبریں