سندھ: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار مل گیا

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کو بھی کاررائی کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈاکٹر سے رجوع کریں، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے ایس ایچ اوز کو کاررائی کا اختیار دینے کے حوالے سے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دکانوں،صنعتوں اور دفاتر میں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے گا۔

کورونا کی چوتھی لہر،کاروبار 8 بجے بند، ان ڈور کھانوں پر پھرپابندی

واضح رہے کہ اس سے قبل تک کارروائی کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس تھا۔

نوٹی فکیشن کے تحت پولیس انسپکٹر یا ایس ایچ او سندھ  وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ماضی کی طرح لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، امریکی سائنسدان

پولیس انسپکٹر یا ایس ایچ او ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرنوٹس کا اجرا کرسکیں گے اور ہدایات بھی دے سکیں گے۔


متعلقہ خبریں