چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار کرس وو کو جنسی زیادتی کے الزام میں چینی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق رکن کرس وو کو لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں بیجنگ پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

چوؤیان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی نژاد پاپ اسٹار کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کرس وو پر الزام ہے وہ نوجوان لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا تھا اور ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی تھی۔

اس سے قبل ایک نوجوان چینی لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ بیجنگ کی کمیونیکشن یونیورسٹی میں کرس وو نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم کرس وؤ نے ان الزامات کی تردید  کی تھی۔

مزید پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

کرس وؤ کی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ الزام عائد کرنے والی لڑکی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے جارہی ہے۔

چینی لڑکی نے الزام لگایا تھا کرس وو نے انہیں نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اس جنسی زیادتی کی تھی، جب وہ  محض 17 برس کی تھی۔

کرس وؤ کو تحویل میں لینے کے بعد چینی سوشل میڈیا ویبو پر ان کا سوشل میڈیا  پیج بند کردیا گیا ہے۔ ویبو ویب سائٹ پر کرس وؤ کے پانچ کروڑ سے زائد فالورز ہیں۔

سی این این کے مطابق کرس وو نے اس سے قبل اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی تاہم گرفتاری کے بعد ان سے یا قانونی ٹیم سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ کرس وؤ نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کی ہے اور بربیری جیسے برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی۔ ملک کے ٹاپ برانڈ سفیروں میں سے ایک بن گیا۔

خیال رہے کہ کرس وؤ نے 2017 میں سائنس فکشن فلم ایکس ایکس ایکس، ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہولی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور وہ ماضی میں کے پاپ گروپ ای ایکس او کے رکن بھی تھے۔

ریپ الزامات کے بعد درجنوں برانڈز نے کرس وؤ سے کیے گئے معاہدے ختم کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں