ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کے لیے عدالت میں درخواست دائر

Eid moon, shawal chand

پشاور: ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کو یقینی بنایا جائے اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر عمل کیا جائے، ذاتی حیثیت میں بنائی گئی کمیٹیوں پر پابندی لگائی جائے اور مرکزی  رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ اعلان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پشاورمیں ہرسال مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان تسلیم نہیں کرتے اور ایک دن پہلے روزے اورعید کا اعلان کرتے ہیں۔

گزشتہ سال بھی وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں روزہ اور عید ایک ہی دن منانے کے لئے صوبائی حکومتوں سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں