علی امین گنڈاپور وزیر اعظم کو گمراہ کر رہے ہیں، سابق وزیر کا الزام

علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے سابق وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعظم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر ہشام انعام اللہ نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے اور میں وزیر اعظم عمران خان کو بتاؤں گا کہ کچھ لوگ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور شاہ فرمان وزیر اعظم کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ گورنر شاہ فرمان محفل میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ فلاں کے پر کاٹ دوں گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میرے پاس ان کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں اور یہ لوگ اپنے مفاد کے لیے پارٹی کو خراب کر رہے ہیں۔ میرے خلاف سازش ہوئی جبکہ ضیا اللہ بنگش کسی اور کے اشارے پر بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضیا اللہ بنگش چاہتے ہیں کہ میں وزیر اعلیٰ ٰکے خلاف ہوجاؤں لیکن یہ نہیں ہو گا کیونکہ میری وفاداری عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو وراثت میں حصے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

ہشام اللہ نے کہا کہ میں وزارت کے لیے کسی کے پاؤں نہیں پڑ سکتا اور میں نے کسی من پسند کو بھرتی نہیں کیا بلکہ پراجیکٹ پالیسی کے تحت تمام نوکریاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی خراب ہو سکتی ہے لیکن میں بدعنوان نہیں ہوں۔ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ ہمیں بلا کرصفائی دینے کا موقع دیں۔


متعلقہ خبریں