سندھ میں تمام امتحانات ملتوی

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع

سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب صوبائی حکومت نے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے آج لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق8 اگست تک ہوگا۔ صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دے اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے جلدی لاک ڈاؤن نہ لگا کر غلطی کی۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہت پہلے کیا جاتا تو اتنے کیسز نہ ہوتے۔

لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے۔ فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مدد لی جائےگی۔

کراچی میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ پر این سی اوسی نے اظہار تشویش کیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں