طالبان افغان صوبے ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل

طالبان افغان صوبے ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل

کابل: افغانستان میں طالبان کے مختلف اضلاع میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طالبان ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبائی کونسل کے سربراہ عطا اللہ افغان نے بتایا کہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں شہر کے بڑے حصے پر طالبان قابض ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لشکرگاہ شہر کے پانچویں ضلع پر بھی طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور جھڑپوں کے دوران پولیس چیف بھی ہلاک ہو گیا۔ طالبان نے لشکرگاہ کو باقی علاقوں سے ملانے والے دو اہم پل بھی تباہ کردیے۔

دوسری جانب قندھار شہر میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے اور شہر کے تیسرے ضلع میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان سے ہمارا کوئی سروکار نہیں، ہم امن چاہتے ہیں، وزیر اعظم

اطلاعات کے مطابق طالبان نے قندھار شہر میں واقع حامد کرزئی کے فارم ہاؤس پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں