لندن: برطانیہ رواں ہفتے سے غریب ممالک کو 100 ملین کورونا ویکسین خوراکوں کی پہلی کھیپ فراہم کرنا شروع کردے گا۔ اس بات کا وعدہ حکومت برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کیے جانیکا انکشاف
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کینیا، کمبوڈیا، جمائیکا اورفلپائن سمیت دولت مشترکہ کے اتحادی ممالک کو فراہم کی جائے گی جس میں اسٹرانینیکا کی خوراکیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی7 کے سربراہی اجلاس میں دنیا کے بڑے صنعتی ممالک کے رہنماؤں نے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
برطانیہ: ڈیو اسمتھ کا 10ماہ میں مسلسل 43 مرتبہ کورونا ٹیسٹ مثبت
برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ آبادی کو ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین کو محفوظ قرار دیا ہے۔
برطانیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں پر مبنی پہلی کھیپ کی نصف کو عالمی ادارہ صحت کے پروگرام کو واکس کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔
کوئی بھی ویکسین سو فیصد مؤثر نہیں ہوتی، فیصل سلطان
کوواکس دنیا میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے والا پروگرام ہے جو عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔