بنکاک: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد تھائی فلم اسٹار کیشا پلینویتھی ( قیصر خان) 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا انتقال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے۔
سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے
کیشا کو تھائی پٹھان بھی کہا جاتا تھا کیونکہ ان کے والد کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا لیکن کیشا کی پیدائش 1925 میں تھائی لینڈ میں ہوئی تھی۔
مرحوم اداکار کو تھائی لینڈ کا مشہور ترین ولن گردانا جاتا تھا۔ انہوں ںے نے 70 19 اور 80 کی دہائیوں میں متعدد سپر ہٹ اور معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
تھائی لینڈ کی فلم انڈسٹری تھائی پٹھان کے انتقال سے سوگ میں ڈوب گئی ہے اور وہاں کے ذرائع ابلاغ میں ان کی موت کی خبر شہ سرخیوں میں شائع کی گئی ہے۔
کیشا پلینویتھی ایک کلاسک ولن تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1955 میں کیا تھا۔ 2010 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
مودی حکومت کا ظلم: مذہبی پیشوا کا جیل میں انتقال، عالمی دنیا کا شدید ردعمل
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے 1987 تک تقریبا 52 فلموں میں کام کیا۔ ان کی صاحبزادی بھی تھائی لینڈ میں شوبز سے منسلک ہیں۔
کیشا بہت وجیحہ اور اسٹائلش اداکار کے طور پر مشہور تھے۔ وہ نہ صرف تھائی لینڈ بلکہ پاکستان کا بھی اثاثہ تھے۔ وہ کئی برس قبل پاکستان بھی آئے تھے۔
تھائی لینڈ میں لاکھوں پاکستانی نژاد افراد گذشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے آباد ہیں جنہیں مقامی طور پر تھائی پٹھان بھی کہا جاتا ہے۔
تھائی پٹھانوں کی اکثریت اردو نہیں جانتے ہیں اور نہ ہی کبھی وہ پاکستان گئے ہیں لیکن ان کی پاکستان سے محبت کا یہ عالم ہے کہ اپنے گھروں میں تھائی جھنڈے کے ساتھ پاکستانی جھنڈا بھی لگا کر رکھتے ہیں۔
تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں میں 100 کے قریب مساجد بھی انہوں نے بنا رکھی ہیں جنہیں پاکستان مسجد کہتے ہیں۔
خلیجی ویب سائٹ نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتکار سے بات کی تو صداقت الرحمان نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی نژاد کمیونٹی بہت اثر رسوخ کی حامل ہے جن میں کئی سینیٹرز، اراکین اسمبلی اور اعلی حکومتی عہدیداران بھی شامل ہیں۔
اداکارہ نائلہ جعفری کا انتقال ہو گیا
تاریخی اعتبار سے قیام پاکستان سے قبل کاروبار کی غرض سے وہ لوگ وہاں گئے اور پھر وہیں مقیم ہو گئے۔ ایک اندازے کے مطابق ایسے 6 لاکھ کے قریب لوگ ہیں جو گزشتہ ایک صدی کے دوران پاکستان کے موجودہ صوبہ خیبر پختونخوا سے تھائی لینڈ آ کر آباد ہوئے۔ ان کی اکثریت کا تعلق ضلع بٹ گرام سے ہے۔