خیبرپختونخوا: کابینہ میں ردو بدل، ایک وزیر اور ایک مشیر اپنے عہدوں سے فارغ

خیبرپختونخوا: کابینہ میں ردو بدل، ایک وزیر اور ایک مشیر اپنے عہدوں سے فارغ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور وزیراعلٰی محمود خان کے مشیر برائے محکمہ مال قلندر لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر صوبائی کابینہ میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ ایڈمنسٹریشن نے وزیر اور مشیر کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان دونوں کابینہ اراکین کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔

خیبرپختونخوا:29 سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی واپس

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت اوران کی منظوری کے بعد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں