طالبان کا خوف، افغانستان میں رات کا کرفیو نافذ


کابل: افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی کو روکنے کے لیے افغانستان میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضیا ضیا کے مطابق کرفیو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان نافذ رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے بعد طالبان نے کئی اہم علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور کئی صوبائی دارالحکومتوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 90 فیصد علاقے پر طالبان کے قبضے کا دعویٰ جھوٹا ہے، افغان حکومت

افغان وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تشدد پر قابو پانے اور طالبان کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ کابل، پنج شیر اور ننگرہار میں کرفیو نہیں لگایا گیا۔

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران وقفے کے خاتمے کے بعد افغان حکام نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی صوبوں میں گذشتہ لڑائی میں 260 سے زیادہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔


متعلقہ خبریں