آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا الزام لگا دیا


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرا دی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جبکہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے لیکن فوارہ چوک پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں وکشمیرالیکشن میں بد نظمی اور تصادم، ایک شخص جاں بحق

شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں