گھوڑا دلہے کو لے کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

گھوڑا دلہے کو لے کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے دوران گھوڑا دلہے کو لے کر بھاگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے اجمیر کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دورن گھوڑا دلہے کو لے کر بھاگ گیا۔ دلہا گھوڑے پر بیٹھ کر بڑی شان سے بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دلہے کے دوستوں نے آتش بازی شروع کر دی۔

آتش بازی کی وجہ سے گھوڑا ڈر کر بھاگ گیا جسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دوڑ لگا کر نکل گیا اور باراتی دیکھتے رہ گئے۔

دلہے کو لے کر بھاگنے کی گھوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا بے بسی کے عالم میں گھوڑے پر ہی سوار ہے۔

دلہے نے گھوڑے سے اترنے اور اسے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا۔ گھوڑا چار کلو میٹر دور تک نکل گیا تھا جسے بعد میں قابو کیا گیا اور دلہے کو واپس سسرال پہنچایا گیا۔


متعلقہ خبریں