روس کا اپنا انٹرنیٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

روس کا اپنا انٹرنیٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ماسکو: روس نے عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے خود کو منقطع کرنے اورمحفوظ و قابل اعتماد نیٹ سرفنگ کے لیے  اپنا انٹرنیٹ لانچ کرنے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے فون پر سائبر حملہ

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کا اپنا نیٹ ورک یعنی روسی انٹرنیٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کریملن تسلسل کے ساتھ روس کے اپنے انٹرنیٹ (Runet) کی جانچ پڑتال کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جب یہ عالمی نیٹ ورک سے منقطع ہو جائے گا تو کیسے کام کرے گا؟

متحدہ عرب امارات میں سائبر حملوں میں 250 فیصد اضافہ

روس کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کو کسی بھی وقت اپنے انٹرنیٹ پر منتقل ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

پسکوف کے مطابق ہم اپنے ملک کے ذاتی انٹرنیٹ Runet کی آزمائشوں سے واقف ہیں جو کہ بہت اہم ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اب ہم ایک ایسی صدی میں جی رہے ہیں جب سائبر کرائم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائے گا، جو بائیڈن

اس ضمن میں کریملن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اب روس کو اپنا محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ چاہیے جس کی جلد از جلد تکمیل کے لیے برق رفتاری سے کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں