اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع عالمی شہرت یافتہ تاریخی فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں واقع تاریخی فیصل مسجد کا اسسٹنٹ کمشنر (اے سی ) انڈسٹریل ایریا نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ لیا تو انہوں نے مسجد انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
اے سی انڈسٹریل ایریا نے معائنے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کرنے کا حکم دیا۔
سندھ میں کورونا کے مزید 1022 کیسز رپورٹ
ہم نیوز کو اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر فیصل مسجد کی انتظامیہ پہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔