قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پہنچیں گی، جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز اور پچز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گی۔
شعیب اختر اور زلفی بخاری آمنے سامنے
خیال رہے کہ تمام طرز کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں گیارہ میچز میں شکست ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کیا گیا ہے۔