بھارت کا افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بولنے کا کوئی حق نہیں، ترجمان دفتر خارجہ


دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کا افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بولنے کا کوئی حق نہیں۔

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بھارتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس بلاجواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف مہم جانی پہچانی ہے۔

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے پوری تفتیش کی گٸی ہے۔ جس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے 700 گھنٹے کی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا ہے جبکہ ڈھائی سو لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی گٸی ہے جس پرہم نتیجہ کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے اور افغان سفیر بھی اس معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے مخالفین اس کیس کو ہمارے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے افغان وزیرخارجہ سے باقاعدہ فون کر کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔


متعلقہ خبریں