چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں فتح عوام کی ہوگی، پیپلز پارٹی مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں مراد علی شاہ نے سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی۔
مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے جیالوں کو مریم نواز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
اس موقع پر بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کی عوامی حکومت اپنے عوام دوست ایجنڈا پر کام جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے عوام دوست پروگرامز کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔