کراچی: قربانی کے جانور پر فائرنگ کا واقعہ: ملزمان کو ضمانت پر رہائی مل گئی


کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں قربانی کے جانور پر فائرنگ میں ملوث گرفتار 8 ملزمان کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

ہم نیوز کے مطابق تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ سچل انویسٹی گیشن پولیس نے ملزموں کو آج ملیرکورٹ میں پیش کیا جہاں گرفتار 8 ملزموں کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ قابل ضمانت دفعہ ہونے کے باعث ملزموں کو ضمانت ملی ہے جب کہ ان کا اسلحہ تاحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

قربانی کے جانور پر فائرنگ کا معاملہ: پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لے لیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سچل پولیس نے قربانی کے بے قابو جانور پر فائرنگ میں ملوث 8 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ حراست میں لئے گئے افراد سے اسحلہ کی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے افراد سے رپیٹر اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی چوری

خیال رہے کہ کراچی میں قربانی کے وقت بے قابو جانور پر شہریوں نے گولیاں چلا دیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بپھرے بھینسےکو قابو کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد ‏اسے کلاشنکوف، ریپیٹراور ٹی ٹی سے گولیاں ماری گئیں۔


متعلقہ خبریں