سندھ میں کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق، 1648 متاثر


سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 1648 کیسز سامنے آ گئے جب کہ 19 افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 32620 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 31513 گھروں، 1036اسپتالوں اور 71 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں۔

خبردار! کراچی میں کورونا کیسز کی شرح20فیصد سے بڑھ گئی

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے 975 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 64 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 1366 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کراچی شرقی میں 487، کراچی جنوبی میں 279، کورنگی میں 192، کراچی وسطی میں 177، ملیر میں 155، حیدرآباد میں 81، کراچی غربی میں 76 کیسز سامنے آئے۔


متعلقہ خبریں