کورونا: سندھ میں عجائب گھر بند

سندھ: رات 8 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام عجائب گھر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں تمام میوزیم تاحکم ثانی بند رکھے جائیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں انڈور ڈائننگ جمعرات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے اور کینجھرجھیل جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پہلی سے آٹھویں کلاسز تک سرکاری اسکولز جمعہ سے بند کرنے۔ نویں کلاس اور اس سے اوپر کے تعلیمی ادارے امتحانات کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد سے بڑھ ‏گئی ہے اور کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشنز ملتوی ‏کئے جا رہے ہیں۔

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے ‏اور ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

کراچی کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح میں ‏تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔  زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں ہیں۔

سندھ میں کورونا کی برطانوی قسم کے 92، ساؤتھ افریقہ کے 162، برازیلین کے 29 اور بھارتی ویرینٹ کے 66 کیسزسامن ہیں جبکہ پی ون 3 اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیسز ظاہر ہوا۔


متعلقہ خبریں