اسلام آباد: افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد پر پاکستان کا مؤقف

پاکستان

فائل فوٹو


اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا انتہائی غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم

اس ضمن میں ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزافغان سفارتخانے نے اطلاع دی تھی کہ افغان سفیرکی بیٹی پر کارمیں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا تھا۔ اس واقعے کی اطلاع پر فوری طور پہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی حکام سفیر اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وزارت خارجہ اورسیکیورٹی حکام اس معاملے میں مکمل تعاون بھی فراہم کررہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے اورانہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

معروف فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی افغانستان میں جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سفارت کاروں ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے پرعزم بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں