پاکستان، ازبکستان کے تعلقات کا پرجوش آغاز ہو رہا ہے، وزیر اعظم


تاشقند: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کا پرجوش آغاز ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کا بہت پرجوش آغاز ہو رہا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان میں باہمی روابط، تجارتی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ کی کتابوں میں ازبکستان اور تیمور کے بارے میں پڑھا ہے۔ تیمور نے ہندوستان پر300 سال حکومت کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 39 اموات

عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان اور ازبکستان کے عوام میں کوئی روابط نہیں تھے۔


متعلقہ خبریں