ایمازون نے فیس بک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیم حاصل کر لی


ای کامرس کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون نے اپنے سیٹلائیٹ پروجیکٹ کے لیے فیس بک سے پوری ٹیم حاصل کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمازون نے اپنے پراجکٹ کے لیے فیس بک سے بارہ افراد پر مشتمل ٹیم حاصل کی ہے۔

فیس بک کی ٹیم ایمازون کے لاس اینجلس دفتر میں لو آربیٹ سیٹلائٹ کی تیاری پر کام کرے گی ۔

ایمازون کی آن لائن سروس عارضی طور پر معطل

رپورٹ کے مطابق دس بلین ڈالر کے پروجیکٹ کےتحت دنیا بھر میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایمیزون نے اپنے ریڈمنڈ ہیڈ کوارٹر میں پروجیکٹ کوپر کے لئے نئے ملازمین کی بھرتیاں شروع کر رکھی ہیں۔ 200 سیٹوں پر اب تک 500 سے زائد افراد اپلائی کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  فیس بک سے آنے والے ملازمین لاس اینجلس کے علاقے میں مقیم ہیں اور ان میں فزکس کے علاوہ آپٹیکل ، پروٹو ٹائپنگ ، مکینیکل اور سافٹ ویئر انجینئر بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں