عمران خان کو کشمیر فروش کے نا م سے یاد رکھا جائے گا، مریم نواز


پلندری: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ کشمیر پر سودا عمران خان کی مرضی سے ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کا نام لیا جائے تو مہنگائی، چینی و بجلی چوری اور کشمیر فروشی یاد آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کشمیر فروش کے نا م سے یاد رکھا جائے گا۔

نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن مزاحمت کرنا سیکھ  گئی ہے اور اپنے و عوام کے حق کے لیے لڑنا بھی سیکھ چکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں ہرانا بھی جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام لیا جائے تو پاکستان کی ترقی یاد آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے بیٹے نوازشریف کا سلام لائی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہی نہیں چلتا ہے کہ جلسہ کہاں سے شروع ہوتا ہے اور کہاں ختم ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیرکا خون دوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست کو نوازشریف کی دشمنی میں جھونک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عوام کا ساتھ دینے پر سزائیں دی گئیں لیکن یہ لوگوں کے دلوں سے نواز شریف کی عزت کم نہیں کرسکے ہیں۔

نواز شریف کو اقامے کی نہیں مامے کی وجہ سے نکالا، شہباز گل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عوام کے دلوں میں نوازشریف کے لیے عزت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف کے مخالفوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ تمہاری سب تدبیریں الٹ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر الزام لگایا گیا کہ نوازشریف کا بھارت میں ذاتی کاروبار ہے لیکن اسی نواز شریف نے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کیے۔ انہوں ںے کہا کہ مودی کا یار نوازشریف کو کہتے تھے لیکن عمران خان مودی کی جھولی میں مقبوضہ کشمیر دے آیا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دنیا نے نوازشریف سے کہا کہ اگر ایٹمی دھماکہ کیا تو تم پر پابندیاں لگا دیں گے مگر جواباً نوازشریف نے کہا لگا دو پابندیاں، گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹمی دھماکہ کریں گے۔

کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پہ چھاپہ مارو، منی لانڈرر عمران خان کو پکڑو: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انتخابی جلسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز ںے کہا کہ ان کو عزت دی جاتی ہے جو عوام کے ووٹ سے طاقت میں آتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف سے الیکشن جیتنے کے لیے انہیں الیکشن چوری کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں