بابراعظم اور رضوان کا ایک اور بیٹنگ ریکارڈ


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 179 رنز کی بے مثال شراکت داری قائم کی۔ یہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف لمبی ترین شراکت داری تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق اوپنر رمیز راجہ اور سابق مڈل آرڈر بلے باز سلیم ملک کے پاس تھا۔ انہوں نے 1987 میں 167 رنز اسکور کئے تھے۔

لیجنڈری بلے بازمحمد یوسف اور یونس خان نے بھی سنہ2006 میں 167 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

مجموعی طور پریہ23ویں اور تیسری وکٹ پر ساتویں لمبی ترین پارٹنر شپ تھی۔

پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں لمبی ترین شراکت داری  کا ریکارڈ امام الحق اور فخر زمان کے پاس ہے۔ انہوں زمبابوے کے خلاف 2018 میں پہلی وکٹ کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔

بابر اور رضوان نے انگلینڈ کیخلاف 120 گیندوں پر179 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 58 گیندوں پر 74 رنز جب کہ بابراعظم 139 گیندوں پر 158 رنز بنائے۔

شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بدقسمتی سے پاکستان اپنے دیئے گئے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں