ویڈیو اسکینڈل:مفتی عزیز الرحمان مرکزی ملزم نامزد، چالان تیار


طالب علم سے زیادتی کیس میں مفتی عزیز الرحمان کےخلاف چالان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع پراسیکیوشن کے مطابق چالان میں مفتی عزیز الرحمان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ چالان میں مفتی عزیز الرحمان کے 5 بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں پر مدعی کوقتل کرنے کی دھمکیوں کا الزام ہے ۔ مدعی صابر شاہ نے جو بیان پولیس کو ریکارڈ کرایا تھا اس کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسیکیوشن برانچ جمع کرایا جائے گا۔ پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی۔

مفتی عزیزالرحمان کو طالب علم سے زیادتی کے کیس میں میانوالی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مفتی عزیز الرحمان، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی 377 (غیر فطری جرائم) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی دینے کی سزا) کی دفعات شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں