لاہور: آزادی چوک، مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ

لاہور: آزادی چوک،مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ

لاہور: مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوامی رکشہ یونین نے مینار پاکستان کے سامنے آزادی چوک پر احتجاجی کمیپ لگادیا ہے۔

عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق عوامی رکشہ یونین کی جانب سے مینار پاکستان کے سامنے آزادی چوک میں لگائے جانے والے  احتجاجی کیمپ میں شرکا نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکا نے اپنے مطالبات کی حمایت میں بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

عوامی رکشہ یونین کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے شرکت کی اور شرکا سے اظہار یکجہتی کیا۔

مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چل نہیں رہی ہے بلکہ اسے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور ناانصافی نے غربا کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اسمبلی میں بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ چوروں کا قصور ہے لیکن چوروں کے دور میں تو بجلی، گیس، ادویات، آٹا، چینی، گھی اوردودھ سمیت ہر چیز سستی تھی۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ایک نہیں کئی پاکستان بنا دیے ہیں۔

مہنگائی غریب عوام کیلئے قیامت صغریٰ سے کم نہیں، شہباز شریف

عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے اس موقع پراعلان کیا کہ مہنگائی کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں