افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج جا چکی ہیں، طالبان بتائیں کہ وہ اب کس لیے لڑ رہے ہیں؟
افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکہ سے فوجی انخلا کے لیے 7 سال قبل ہی کہہ دیا تھا، دو سال پہلے امریکی صدر کو خط بھی لکھا کہ افغانستان سے عزت سے چلے جائیں۔
افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن کو مزید نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری طالبان پر ہو گی۔
افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کا دورہ امریکہ: صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہو گی
افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، طالبان کا دعویٰ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ سمیت افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول انہوں ںے سنبھال لیا ہے۔
افغانستان: قلعہ نو میں طالبان کا آزادانہ گشت، لوگوں کی نقل مکانی
افغان طالبان کی جانب سے ایرانی سرحد سے متصل سرحدی قصبے اسلام قلعہ پر قبضے کا دعویٰ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے صرف چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں طالبان کے ایک وفد میں شامل عہدے داروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغانستان کے 398 اضلاع میں سے 250 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ اسلام قلعہ کی سرحدی گزرگاہ ان کے مکمل کنٹرول میں ہے۔