بھارت: 50 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پولیس نے 50 ارب روپے مالیت کی منشیات  ضبط کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات فریدآباد میں موجود ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ساڑھے تین سو کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے کر چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق منشیات کے ایک بین الاقوامی گروہ سے ہے، جو افغانستان اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منشیات افغانستان سے پنجاب میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولس اس ضمن میں گزشتہ کئی ماہ سے تحقیق کر رہی تھی۔

ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑی گئی

یاد رہے کہ چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی ایک ہزار 41 کلو منشیات پکڑی گئی تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کارروائی کے دوران 22 ممبران پر مشتمل بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گینگ کے 8 افراد منیشات کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی اس گینگ اور بڑی تعداد میں منشیات سے متعلق ٹپ موصول ہوئی پولیس نے انہیں پکڑنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔

لاہور: منشیات کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ 


متعلقہ خبریں