کشمیر: حکومت بنی تو تنخواہ و پنشن میں اضافہ کرینگے اور روزگار دینگے، بلاول


میر پور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عید الاضحیٰ مظفر آباد میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو جیالے اورعوامی وزیراعظم کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی کوووٹ دیں تاکہ غریب دوست حکومت بنائیں۔

بلاول بھٹو نے جیالوں کو مریم نواز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات پی پی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنی تو تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کریں گے اور روزگار دیں گے۔ انہوں ںے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی کے وعدے نہ ن لیگ والے ہیں اور نہ یوٹرن والے ہیں۔

جلد وہ دن آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ جیتیں گے، مریم

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ حکومت کا وزیر کشمیر میں ووٹ خرید رہا ہے حالانکہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیری عوام بکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ آزاد کشمیرمیں نئی نسل کی سیاست کی شروعات ہے جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی نئی نسل مودی کے مظالم کا جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بزرگوں کے مشن کو مکمل کرنا ہے۔

25 جولائی کو کشمیری عوام کٹھ پُتلی کو جواب دیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن اقتدار کے لیے نہیں غریب عوام کی خدمت کے لیے لڑتے ہیں۔ انہون ںے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے جب کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔


متعلقہ خبریں