ایم کیو ایم: مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا اقدام مسترد

Khalid maqbool

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پی پی کے رہنما اور حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے اقدام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

اولمپین نوید عالم کے علاج پر آنیوالے اخراجات حکومت سندھ ادا کریگی، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ہم سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سے خیر کی کوئی امید نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی نیت پر فاتحہ پڑھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ خالد مقبول

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان اقدامات سے کراچی کے شہریوں کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر اعلان کیا کہ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں