سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آ چکی ہیں، عاصم سلیم باجوہ

عاصم باجوہ مستعفی؟ خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات

اسلام آباد: چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آ چکی ہیں۔

چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ میں سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں اور آپریشنل ایشوز پر بھی ہماری نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کا سی پیک منصوبوں میں اعتماد کم نہیں ہوا ہے اور نہ ہی سی پیک پر کام رکا یا سست روی کا شکار ہوا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آچکی ہیں۔ کورونا سی پیک کے لیے بڑا امتحان تھا جس میں کامیابی سے نکل گئے۔ گوادرپورٹ کا قومی اور مقامی معیشت پر بڑا اثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مغربی روٹس کے علاقوں میں روزگار کے مسائل ہیں۔ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی بہتر ہے اور کوئی منصوبہ رکا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 17 اموات

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ اکثر مسائل سرحد پار سے ہیں جبکہ ایران، افغانستان سرحد 60 فیصد سیل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں