اولمپین نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص: علاج کیلیے مدد کی اپیل

اولمپین نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص: علاج کیلیے مدد کی اپیل

لاہور: دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان میں اس مرض کی تشخیص شوکت خائم اسپتال میں ہوئی ہے۔

قومی کھیل ہاکی کے لیے 2020 کیسا رہا؟

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو اولمپین نوید کو ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نوید عالم کے صاحبزادے حسان نوید عالم نے بتایا ہے کہ بابا کی ابھی طبیعت کچھ بہتر ہے اور انہیں آئندہ ہفتے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کا پھر علاج شروع ہو گا۔

آرمی چیف کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

حسان نوید عالم نے ہم نیوز سے بات چیت میں کہا کہ ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 لاکھ روپے بتایا ہے جو ہماری استطاعت سے بہت زیادہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے شہرہ آفاق کھلاڑی کے صاحبزادے حسان نوید عالم کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بابا کا علاج کرانے میں مدد کی ضرورت ہے۔

قومی کھیل ہاکی کو ختم کرنے کی تجویز

حسان نوید عالم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی علاج کرانے میں مدد کریں۔


متعلقہ خبریں