پاکستان میں کورونا کی3اقسام موجود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزارت صحت پاکستان نے ملک میں پائے جانیوالی کورو وائرس کی اقسام کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مئی کے آخر میں اور جون کے پہلے پندرہ دنوں میں مریضوں کے سیمپل لیے گئے تھے۔

سیمپلز میں ڈیلٹا(ہندوستانی)، بیٹا (جنوبی افریقی) اور الفا (یوکے) کی مختلف اقسام کی تشخیص ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کو این آر ایچ کے فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز سرویلنس ڈویژن اور دیگر متعلقہ قومی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

سیمپلز میں یوکے، انڈین اور ساؤتھ افریقن وائرس کی اقسام سامنے آئی ہیں۔ معلومات کو  این آئی ایچ کی سرویلنس ڈویژن بھی بھیج دیا گیا ہے۔ سرویلنس ڈویژن کورنٹائن اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے اس پر مزید کام کرے گا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان میں موجود کورونا وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی نگرانی کر رہا ہے۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار452اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار490 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار390ہے اور 9 لاکھ 8 ہزار648افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 786 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار528، خیبرپختونخوا 4 ہزار343، اسلام آباد 780، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اور آزاد کشمیر میں 589 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں