حیدرآباد: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 5 جولائی 2021 سے7 جولائی تک 10 ویں جماعت کے امتحامات ہوں گے۔
لاہور: پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 26 جولائی 2021 سے 31 جولائی تک 12 ویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔
ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست 2021 سے 7 اگست تک نویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جب کہ 10 سے 13 تک گیارہویں جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے۔
امتحانات نہ ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، شفقت محمود
اس ضمن میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح طورپر اعلان کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے باعث صرف لازمی پرچے لیے جائیں گے۔