پی ڈی ایم بلاول اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل و بانی دونوں ہی کھوچکا، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا۔

عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہے، جانے کے دن قریب ہیں: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سوائے باتوں کے قوم کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ انہوں نے اتنی بجلی بنائی نہیں جتنی مہنگی بجلی عوام پر گرائی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مولانا صاحب! شہبازشریف سے پوچھ لیتے کہ وزیراعظم کی آمد پر انہوں نے اعتراض کیوں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لیے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ 2018کے ا لیکشن کے بعد سے مولانا کی طبعیت مسلسل خراب ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے، فواد چوہدری

ن لیگ کے مرکزی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جیل میں کمردرد کی شکایت کرنے والے شہبازشریف سوات جلسہ کے لیے بالکل صحت مند ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن طعنے دیتی رہے لیکن 2023 میں شکست ان کا مقدر بنے گی۔ انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت کے 5 سال مکمل ہونے کے بعد عوام کو بہتر اور روشن پاکستان ملے گا۔

وہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں، میں کہتا ہوں گھبراؤ اور اسے بھگاؤ: شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ جلسہ پی ڈی ایم اتحاد تخلیق کرنے والے بلاول اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل اور بانی دونوں ہی کھوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں