بھارتی شہری بینائی سے محروم ہونے لگے

بھارتی شہری بینائی سے محروم ہونے لگے

نئی دہلی: بھارت میں بلیک فنگس نامی بیماری کے باعث لوگ بینائی سے محروم ہونے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہری کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد بلیک فنگس نامی موذی بیماری کا شکار ہونے لگے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد بلیک فنگس نامی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن یا رنگت ختم ہو جاتی ہے اور بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے، سینے میں درد، کھانسی میں خون اور سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

بھارت میں موذی مرض کا شکار ہونے والے آدیش کمار نامی شہری کا کہنا ہے کہ وہ ریاست اترپردیش کے کسان ہیں اور کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اب بلیک فنگس نے بائیں آنکھ کی بینائی چھین لی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد ہم بلیک فنگس کے بہت زیادہ کیسز دیکھ رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس سے قوت مدافت کمزور ہوجاتی ہے۔


متعلقہ خبریں