بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری: اطلاق گھریلو و کمرشل صارفین پر ہو گا


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی دی جانے والی منظوری کا اطلاق اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گا۔

اس ضمن میں نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دی تھیں۔ نیپرا نے ملنے والی ڈسکوز کی درخواستوں پر مالی سال21-2020 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

لوگوں کی دو مشکلات ہیں، ایک مہنگائی دوسری بیروزگاری: وزیراعظم

نیپرا نے گھریلو صارفین کے لیے 8 پیسے اور کمرشل صارفین کے لیے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں نیپرا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی۔

عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، بلاول

اس سلسلے میں نیپرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹیرف کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر لوگو ہوگا۔


متعلقہ خبریں