پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس: بریفنگ سے شہباز شریف مطمئن

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس: بریفنگ سے شہباز شریف مطمئن

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی دی جانے والی بریفنگ سے مطمئن ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس: پاک امریکہ تعلقات اور افغان امور پر بریفنگ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف جب پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس سے دوران وقفہ باہر آئے تو صحافی نے استفسار کیا کہ بریفنگ کیسی تھی؟ مطمئن ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اچھی بریفنگ ہوئی اور بہت سے ایشوز پر بریفنگ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اطمینان بخش بریفنگ ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کیمرہ بریفنگ کی تفصیل نہیں بتا سکتے ہیں۔

اس موقع پر صحافی نے پوچھا کہ اڈےنہ دینے کےحوالے سے بیان پرکیا کہیں گے؟ تو میاں شہباز شریف نے فوراً کہا کہ وہ تو آپ کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خارجہ پالیسی سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر و افغانستان کی صورتحال سمیت داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

کسی کو نہیں معلوم افغانستان میں کیا ہوگا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ کیا آرمی چیف نے بھی سوالات کے جواب دیئے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ  جی ہاں! انہوں نے بھی جوابات دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں