پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں بدل چکا ہے۔

امریکہ کے ساتھ امن کے شراکت دار ہوسکتے ہیں جنگ کے نہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ بات انہوں نے چین کے معروف انگریزی اخبار گوبل ٹائمز کے لیے لکھے گئے مضمون میں کہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے لکھے گئے مضمون کا عنوان ’پاکستان اور چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک شراکت دار، آج اور ہمیشہ کے لیے ہے۔

اخبار کے مضمون میں وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہےہیں اور چین کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے گلوبل ٹائمز کے لیے لکھے جانے والے مضمون میں کہا ہے کہ اس تاریخی موقع پر میں دونوں ممالک کی حکومتوں اورعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے لکھا ہے کہ ہمارے عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات قدیم سلک روڈ کے زمانے سے ہیں۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ پاکستان پہلا مسلم ملک تھا جس نے 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا اور اس کے ایک سال بعد باضابطہ سفارتی تعلقات کا قیام عمل میں آیا۔

لندن میں 30 سال سے بیٹھے دہشتگرد کو ڈرون مارنے کی اجازت دینگے؟ وزیراعظم

وزیراعظم نے لکھا ہے کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران ہمارے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں ںے کہا ہے کہ یہ تعلقات علاقائی و بین الاقوامی ماحول میں تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں