عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، جنرل باجوہ

عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، جنرل باجوہ

برلن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ نتازعات کے حل میں ہے۔

پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقائی تنازعات اورچیلنجزکےحل کے لیے بامقصدعالمی حمایت ضروری ہے۔

آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان: صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پرپاکستان کی علاقائی و داخلی سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پراظہارخیال کیا اور درپیش چیلنجز و خطرات سے نمٹنے کے متعلق بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورہ جرمنی میں جرمن وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں
جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان بھی موجود تھے۔

پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ  دوطرفہ تعاوَن کے فروغ کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جرمن وزیرخارجہ نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، جنرل باجوہ

آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں جرمن وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


متعلقہ خبریں